ترک اسپیکر کی قازق ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت

قازقستان میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا ترکی کے لیے بہت قیمتی ہے اور قازقستان میں استحکام خطے کے لیے بھی بہت اہم ہے

1759102
ترک اسپیکر کی قازق ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت

ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کےا سپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے اپنے قازق ہم منصب نورلان نگارماتولین کے ساتھ فون پر بات کی۔

اس دوران شین توپ نے ، قازقستان کی پارلیمنٹ کے سپیکر نگماتولن کو  موجودہ  حالات  کے حوالے سے اپنے افسوس کا اظہار کیا اور  قزاق ہم منصب نے تازہ پیش رفت پر آگاہی کرائی۔

 نگماتولن نے ترکی کی طرف سے خاص طور پر صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے دی گئی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "میرے پیارے دوست، میں آپ کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں اپنے تمام دوستوں کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ مشکل ایام میں ہمارے ساتھ کھڑے تھے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر شنتوپ  نے مزید کہا ہم قازقستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر گہری نظر رکھے ہوئےہیں۔

قازقستان ہمارا دوست اور بھائی ہے قازقستان میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا ترکی کے لیے بہت قیمتی ہے اور قازقستان میں استحکام خطے کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ قازقستان کی ریاست اور قازقستان کے عوام ان مشکل دنوں پر قابو پالیں گے اور امن اور استحکام فراہم کر کے مزید مضبوط ہوں گے۔"



متعللقہ خبریں