صدر ایردوان کا عراقی سرحدوں پر متعین ترک فوجیوں کو نئے سال کا پیغام

وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے  نئے سال کی آمد کی مناسبت سے  عراقی سرحدو  ں کے زیرو  پوائنٹ   پر ترک فوجیوں کے مامور ہونے والے فوجی  مورچوں کا  دورہ کیا

1755439
صدر ایردوان کا عراقی سرحدوں پر متعین ترک فوجیوں کو نئے سال کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے  عراق کی سرحدو ں سے متصل کوہ جوڈی  پر واقع فوجی اڈے  میں تعینات جنڈار میری  دستے کو نئے سال  کی مبارکباد پیش کی۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے  نئے سال کی آمد کی مناسبت سے  عراقی سرحدو  ں کے زیرو  پوائنٹ   پر ترک فوجیوں کے مامور ہونے والے فوجی  مورچوں کا  دورہ کیا اور صدر ایردوان سے فوجیوں کی ٹیلی فونک ملاقات کرائی۔

 انہوں نے بتایا کہ ترکی کے جدید ترین فوجی اڈے کی کوہ جوڈی میں ایک ہفتہ قبل تکمیل ہوئی ہے۔  میری تمنا ہے کہ آپ بھی اس مقام کو دیکھیں۔  یہ فوجی اڈہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہمارے پختہ ارادے  کے روشن چہرے کا عکاس ہے۔

وزیر سوئلو کے ٹیلی فون کے ذریعے فوجیوں سے خطاب کرنے والے جناب صدر  نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا مجھے آپ سب پر فخر ہے، یہ قوم اگر کل کوئی تاریخ رقم کرتی ہے تو اس  میں آپ کی جدوجہد کو جگہ دی جائیگی۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل کردہ نتائج باعث فخر ہیں ہم 2022 کی مزید طاقتور طریقے سے نشاط کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں