ترکی کی طرف سے سوڈان کے لئے تعزیتی پیغام

سوڈان کے مغربی صوبے کردوفان میں کل ایک معدنی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 38 کان کنوں کی ہلاکت پر ہمیں شدید افسوس ہے: ترکی وزارت خارجہ

1754173
ترکی کی طرف سے سوڈان کے لئے تعزیتی پیغام

ترکی نے سوڈان میں سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کے مغربی صوبے کردوفان میں کل ایک معدنی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 38 کان کنوں کی ہلاکت پر ہمیں شدید افسوس ہے۔ 

تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ "ہم حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے اور ان کے کنبوں کے لئے صبرِ جمیل کے متمنی ہیں۔ ہم سوڈان کے دوست اور برادر عوام کے ساتھ قلبی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں"۔

سوڈان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ کردوفان کے شمالی علاقے فوجا میں روایتی کنوئیں کی شکل میں کھودی گئی سونے کی کان 'اُم دراسی' بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں