ترکی: آقار کوسووا کے دورے پر

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کوسووا میں صدر وجوسا عثمانی اور وزیر اعظم آلبین کُرتی کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی

1753955
ترکی: آقار کوسووا کے دورے پر

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کوسووا میں صدر وجوسا عثمانی اور وزیر اعظم آلبین کُرتی کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

حلوصی آقار بوسنیا ہرزیگوینیا کے دورے کے بعد کل کوسووا پہنچے۔

دارالحکومت پرسٹن میں آقار نے وزیر دفاع آرمیند میہاج کے ساتھ ملاقات کے بعد کوسووا کے صدر وجوسا عثمانی کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں انہوں نے صدر عثمانی کو صدر ایردوان کا سلام پہنچایا اور کہا ہے کہ کوسووا کا امن و استحکام ترکی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ دفاع، سلامتی اور دفاعی صنعت میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

صدر عثمانی سے ملاقات کے بعد آقار وزارت اعظمیٰ دفتر پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم آلبین کُرتی کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں انہوں نے ترکی اور کوسووا کے درمیان فوجی تربیت اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ کوسووا کے القدس میں کھولے گئے سفارت خانے پر ترکی کی بے اطمینانی کا اظہار کیا اور فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد میں ٹھوس اقدامات اختیار کئے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

 



متعللقہ خبریں