ترکی اورآرمینیا کےخصوصی نمائندوں کےدرمیان پہلی ملاقات ماسکومیں منعقد ہوگی: وزیر خارجہ چاوش اولو

میولود چاوش اولو  نے  ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں 2021کے بارے میں خارجہ  پالیسی  کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا

1753125
ترکی اورآرمینیا کےخصوصی نمائندوں کےدرمیان پہلی ملاقات ماسکومیں منعقد ہوگی:  وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ ترکی اور آرمینیا کے خصوصی نمائندوں کے درمیان پہلی ملاات روس کےدارالحکومت  ماسکو میں منعقد ہوگی۔

میولود چاوش اولو  نے  ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں 2021کے بارے میں خارجہ  پالیسی  کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ترکی اور آرمینیا  کے درمیان  تعلقات کے نارمل  سطح پر لانے   سے متعلق جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  دونوں فریقوں کو خصوصی نمائندوں کو نامزد کردیا گیا ہے  اور دونوں ممالک کے درمیان پہلی ملاقات آرمینیا کی خواہش پر ماسکو میں منعقد ہوگی جبکہ اس کے بعد تمام مذاکرات  براہ راست منعقد  ہونے کی خواہش رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان  چارٹرڈ پروازیں  جلد ہی شروع کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور آرمینیا کےباشندوں  کے درمیان  براہ راست  میل جول  کے لیے  نارمل سطح پر تعلقات  قائم کرنے کے لیے  روڈ میپ کو وضح کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو  نارمل سطح پر لانے کے لیے آذربائیجان  کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آرمینیا اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور امید ہے  اس کی جانب سے  عملی اقدامات جلد ہی اٹھا لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ایسا کرنا  قفقاز کے استحکام، امن اور خوشحالی کے لیے ضروری ہو گا۔ اس کے لیے یہاں خصوصی نمائندوں کی پہلی ملاقات کے لیے ایک روڈ میپ کے خیالات پر تبادلہ خیال کریں گے اور اس کے بعد  مسلسل مذاکرات کا سلسلہ  بحال ہونا چاہیے اور ٹیلی فونک رابطہ بھی جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے ویزا کے کی پابندی ختم کرنے کے بارے میں کہا کہ  یورپی یونین، دیگر موضوعات کی طرح   اس موضوع  پر  بھی اپنے وعدے پر قائم نہیں ہے  اور  ہمیشہ کی طرح وقت   کا بہانہ بنا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں