ترکی: قومی شاعر مہمت عاکف ارسوئے کی 85 ویں برسی، نائب صدر کا خصوصی پیغام

مہمت عاکف ارسوئے نے اپنے افکار، فن پاروں اور روحِ جنگ نجات کی صورت میں ہمارے لئے جو ورثہ چھوڑا ہے اسے آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہمارا فرض ہے: نائب صدر فواد اوکتائے

1753174
ترکی: قومی شاعر مہمت عاکف ارسوئے کی 85 ویں برسی، نائب صدر کا خصوصی پیغام

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے قومی شاعر مہمت عاکف ارسوئے کی 85 ویں برسی کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ پیغام میں اوکتائے نے کہا ہے کہ "میں، قومی ترانے کے خالق اور ہمارے قومی شاعر مہمت عاکف ارسوئے کی 85 ویں برسی کے موقع پر انہیں دعائے مغفرت و رحمت کے ساتھ یاد کر رہا ہوں۔ ہمارے دل، ان کے وطن کی محبت سے چُور مصرعوں سے سرشار ہیں۔انہوں نے اپنے افکار، فن پاروں اور روحِ جنگ نجات کی صورت میں ہمارے لئے جو ورثہ چھوڑا ہے اسے آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہمارا فرض ہے"۔



متعللقہ خبریں