ترکی تمام تر معاملات میں ہمیشہ سفارت کاری کو اولیت دیتا ہے، وزیر خارجہ

ممالک کو فوجی طاقت، آبادی اور اقتصادی طاقت جیسے عناصر کے علاوہ، مؤثر سفارت کاری کی بھی ضرورت ہوتی  ہے

1752031
ترکی  تمام تر معاملات میں ہمیشہ سفارت کاری کو اولیت دیتا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکی وسیع جغرافیہ میں سفارتی اقدام کی برتری پر مبنی حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

چاوش اولو نے انٹرنیشنل ریلیشن کونسل ایسوسی ایشن کے ذریعہ آن لائن منعقدہ بین الاقوامی سیکورٹی اکیڈمی کے اختتامی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ روس اور یوکرین کے درمیان اور روس اور نیٹو کے درمیان دشمنی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، چاووش اولو نے کہا، " کہ ہمارے روس کے ساتھ وسیع تعلقات استوار ہیں  کو  مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اصولوں اور یوکرین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔  ہم وہی کرتے ہیں جو وقت کا تقاضا اور ہماری قومی سلامتی کے لیے لازمی ہوتے ہیں۔ یہ  ایک مشکل کام ہے تاہم سفارت کاری اسی کا ایک دوسرا نام ہے۔

قومی اقدار اور مفادات، میدان میں حقائق، امکانات اور صلاحیتوں پر خارجہ پالیسی وضع  کرنے کی اخلاقیات پر زور دیتے ہوئے چاووش اولو نے کہا کہ ہم اصولوں پر سمجھوتہ کیے بغیر سفارت کاری کو حقیقت پسندانہ انداز میں سر انجام دیتے ہیں۔

انہوں نےتوجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کی سب سے اہم ضمانتوں میں سے ایک ترکی کی سد باب کرسکنے کی طاقت اور اہلیت ہے، فوجی طاقت، آبادی اور اقتصادی طاقت جیسے عناصر کے علاوہ، مؤثر سفارت کاری کی بھی ضرورت ہوتی  ہے۔

وزیر ِ خارجہ نےزور دیتے ہوئے کہا کہ’’ ہم وسیع محل و قوع  میں سفارتی پہل کی  ترجیح  پر مبنی حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی کی پیروی کرتے ہیں، واقعات کو ہم پر حکمرانی کی اجازت دیے بغیر، رد عمل کے بجائے ایک فعال سفارت کاری ہمارا نصب العین ہے۔‘‘

ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دینے اورآئندہ بھی اس پر عمل پیرا رہنے  کاذکر کرنے والے چاوش اولو نے اس بات پر زور دیا کہ ہم لیبیا سے مشرقی بحیرہ روم اور شام تک  کے علاقے  میں سفارت کاری کو اولین ترجیح دیتے چلے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ"ہم اس وقت بھی میدان میں اترے جب سفارت کاری مسدود تھی۔ اس عزم نے ۔ نہ صرف ہمارے خطے میں بلکہ پوری دنیا میں قومی طاقت اور ہماری قوت مدافعت کے بارے میں ہمارے تصور میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں