ترکی: ریڈ لِسٹ میں مطلوب دہشت گرد نے گرفتاری پیش کر دی

قائل پروگرام کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد نے دہشت گرد تنظیم PKK/KCK سے فرار ہو کر سیکورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے: ترکی وزارت داخلہ

1750853
ترکی: ریڈ لِسٹ میں مطلوب دہشت گرد نے گرفتاری پیش کر دی

ترکی کے قائل پروگرام کے نتیجے میں ریڈ لِسٹ میں مطلوب ایک دہشت گرد نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت داخلہ کے زیرِ انتظام اور خفیہ ایجنسی MİT کے تعاون سے پولیس ڈائریکٹریٹ اور جینڈر میری کمانڈ آفس کی طرف سے جاری قائل پروگرام کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد نے دہشت گرد تنظیم PKK/KCK سے فرار ہو کر سیکورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

مذکورہ دہشت گرد 2014 میں دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا اور ترکی اور عراق میں تخریبی کاروائیاں کرتا رہا۔ دہشت گرد کو انٹرپول کی طرف سے ریڈ لِسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

اس گرفتاری کے بعد رواں سال کے دوران ہتھیار پھینکنے والے دہشت گردوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں