انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے تمنا نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرنا چاہیے : وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

انہوں نےان خیالات کا اظہارانسانی حقوق کےدن کےموقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ آج ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھنےوالےاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی منشور کو اپنانے کی 73 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

1745725
انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے تمنا نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرنا چاہیے : وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے اس سال اقوام متحدہ کے  انسانی حقوق کے دن کے موقع پر  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "مساوات - عدم مساوات کو کم کرنا، انسانی حقوق کو فروغ دینا' کے موضوع   کو صرف تمنا کے طور پر ہی نہیں بلکی اس پر عملی طور پر کام ہونا چاہیے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  انسانی حقوق کے دن کے موقع پر  اپنے پیغام میں کیا ہے۔

انہوں نے  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم   انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھنے والے  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی منشور کو اپنانے کی 73 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "1948 کے بعد سے دنیا بھر میں درپیش تجربات اور چیلنجز انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی قدر کو ظاہر کرتے ہیں، جس کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ اور افراد کو انسانی وقار کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ  ترکی نئی قسم کے کورونا وائرس (COVID-19) سے پیدا ہونے والے مشکل حالات کے شہریوں پر پڑنے والے اثرات کو ختم کرنے کے لیے انسانی حقوق پر مبنی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے ملک میں آباد   اُن  پناہ گزینوں کے حقوق کا دفاع کررہے  جن کے بنیادی انسانی حقوق کی دنیا کے گوشے گوشے میں  خلاف ورزی  کی گئی ہے۔ہم اپنے اس رویے سے  زیادہ منصفانہ دنیا کے لیے اپنی گہری سفارتی روایات کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہم میدان میں ضرورت مندوں تک مؤثر  اور بڑی سرعت سے رسائی حاصل کرتے ہوئے ان کے تحفظ کے لیے  اہم اقدامات  اٹھا رہے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی نسل پرستی، غیرت پرستی، اسلام مخالف اور نفرت انگیز تقاریر سے سماجی امن و سکون کو خطرہ ہے اور آزادی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے ذریعے مذہب اور ضمیر اور عدم امتیاز کی ضمانت دی گئی ہے۔ ہم ان رجحانات سے لاحق خطرات کو سب کے سامنے لا رہے ہیں  اور ان سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات  بھی اٹھا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ "مساوات - عدم مساوات کو کم کرنا، انسانی حقوق کو فروغ دینا' کے موضوع   کو صرف تمنا کے طور پر ہی نہیں بلکی اس پر عملی طور پر کام ہونا چاہیے۔"

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں