عجائب گھروں کے معاملے میں بھی ہم دنیا کے ساتھ مقابلے کی حالت میں ہیں: ایردوان

ہم عجائب گھروں کے حوالے سے بھی ملکی مفلوک الحالی ختم کر رہے ہیں۔ عجائب گھروں کے معاملے میں بھی ہم دنیا کے ساتھ مقابلے کی حالت میں ہیں: صدر ایردوان

1733809
عجائب گھروں کے معاملے میں بھی ہم دنیا کے ساتھ مقابلے کی حالت میں ہیں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے قدیم ادوار سے لے کر اب تک کی پوری تاریخ کے تحفظ کے لئے ہر طرح کے اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی ہر طرح کے اقدامات کرنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ہم عجائب گھروں کے حوالے سے بھی ملکی مفلوک الحالی ختم کر رہے ہیں۔ عجائب گھروں کے معاملے میں بھی ہم دنیا کے ساتھ مقابلے کی حالت میں ہیں"۔

صدر ایردوان نے گذشتہ روز دورہ چناق قلعے کے موقع پر کہا ہے کہ ترکی کے لئے خوبصورت ترین اور پُر معنی ترین ثقافتی شاہکاروں میں سے ٹرائے عجائب گھر کا افتتاح بھی مجھے نصیب ہوا ہے۔ ترکی بھر کے جدید ترین عجائب گھر بھی ہمارے دور میں تعمیر کئے گئے ہیں اور آئندہ بھی کئے جاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم صرف تاریخ کی مادی باقیات کا ہی نہیں انسانی اقدار کا بھی تحفظ کر رہے ہیں۔ ہم عجائب گھروں کے حوالے سے بھی ملکی مفلوک الحالی ختم کر رہے ہیں۔ عجائب گھروں کے معاملے میں بھی ہم دنیا کے ساتھ مقابلے کی حالت میں ہیں"۔

 

 



متعللقہ خبریں