ترک کونسل اب کے بعد ’ترک ریاستوں کی تنظیم‘ کہلائے گی

جمہوریہ اور آزادی کے جزیرے پر صدر رجب طیب ایردوان کی میزبانی میں سربراہی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا

1733455
ترک کونسل اب کے بعد ’ترک ریاستوں کی تنظیم‘ کہلائے گی

ترک کونسل کا نام تبدیل کر کے "ترک ریاستوں کی تنظیم" کر دیا گیا ہے۔

 جس میں ترکی بولنے والے ممالک کی تعاون کونسل کے سربراہان مملکت کے 8ویں سربراہی اجلاس میں شائع ہونے والے اعلامیہ  کے ساتھ ترک کونسل کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔

جمہوریہ اور آزادی کے جزیرے پر صدر رجب طیب ایردوان کی میزبانی میں سربراہی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک زبان بولنے والے ممالک کی تعاون کونسل کا نام تبدیل کر کے " ترک ریاستوں کی تنظیم" رکھ دیا گیا ہے۔

قازقستان کے بانی صدر نورسلطان نظربایف کی طرف سے شروع کیے گئے "ترک برادری 2040 نقطہ نظر" کو ایک سٹریٹجک دستاویز کے طور پر قبول کیا گیا ہے جو کہ ترک ریاستوں کے مشترکہ مفادات کے زیر مقصد مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کی رہنمائی کرے گی۔ترکمانستان مبصر ملک کی حیثیت سے اس تنظیم میں شامل ہو گیا ہے۔  جو کہ ترک ریاستوں اور عوام کے درمیان یکجہتی اور تعاون کوآگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔

اعلامیے میں کہ جس میں آذربائیجان کو "44 روزہ خانہ جنگی" میں فتح پر مبارکباد دی گئی، آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی حمایت کی گئی۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ قبرص کے مسئلے کا منصفانہ، مستقل، پائیدار اور باہمی طور پر قابل قبول حل جزیرے کے حقائق کی بنیاد پر نکالا جانا چاہیے، اور ترک قبرصی  ترک عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جانا چاہیے، جو بنیادی ضمانت کی خواہش رکھتے ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی، علیحدگی پسندی، نسل پرستی، امتیازی سلوک، غیر ملکی دشمنی ، اسلام فوبیا اور ہر قسم کے نفرت انگیز  بیانات  کے خلاف جنگ میں تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی میدان میں ان شعبوں میں کوششوں کو مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے جن  کا مقصد رکن ممالک کے درمیان سازگار حالات پیدا کرنا تھا۔

اعلامیے پر قازق، کرغز، ترکی، ازبک اور آذربائیجانی زبانوں میں دستخط کیے گئے۔



متعللقہ خبریں