عراقی وزیراعظم پر قاتلانہ حملےکی کوشش،ترکی کی شدید مذمت

عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر آج صبح ڈرون حملے کی ترکی شدید مذمت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ  عراق کی سالمیت اور استحکام کو نقصان پہنچانے والے ہر شرپسندانہ اقدام کی روک تھام اور ان کے ذمے داروں کی گرفتاری  جلد عمل میں لائی جائے گی

1730361
عراقی وزیراعظم پر قاتلانہ حملےکی کوشش،ترکی کی شدید مذمت

 ترکی نے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی رہائش گاہ پر ہوئے ڈرون حملےکی مذمت کی ہے۔

 امور خارجہ کے مطابق ، عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر آج صبح ڈرون حملے کی ترکی شدید مذمت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ  عراق کی سالمیت اور استحکام کو نقصان پہنچانے والے ہر شرپسندانہ اقدام کی روک تھام اور ان کے ذمے داروں کی گرفتاری  جلد عمل میں لائی جائے گی ۔

 بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ترکی عراقی عوام اور اس کی حکومت کے ساتھ انسداد دہشت گردی ی کوششوں میں ساتھ ہے۔

 



متعللقہ خبریں