یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیلے جانے والے 106 تارکین وطن کو بچالیا گیا

کوسٹ گارڈ کمانڈ کی ویب سائٹ کے  مطابق، غیر قانونی تارکین وطن کے ایک گروپ کا پتہ موبائل ریڈار کے ذریعے ازمیر کے چشمہ کے علاقے سے  ہوا تھا

1723449
یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیلے جانے والے 106 تارکین وطن کو بچالیا گیا

یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کے علاقائی پانیوں میں واپس دھکیلے جانے  والے 106 غیر قانونی تارکین وطن کو ازمیر، آیدن اور مولا کے علاقت ڈاتچا  کے ساحل سے بچالیا گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ کمانڈ کی ویب سائٹ کے  مطابق، غیر قانونی تارکین وطن کے ایک گروپ کا پتہ موبائل ریڈار کے ذریعے ازمیر کے چشمہ کے علاقے سے  ہوا تھا۔

اس کے بعد علاقے میں حالات کا جائزہ لینے کے لیے کوسٹ گارڈ کو تعینات کیا گیا ۔

ربڑ کی کشتیوں میں سوار 28 غیر قانونی تارکین وطن کو یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کے علاقائی پانیوں میں واپس دھکیل دیا گیا تھا۔

کوسٹ گارڈ کی ٹیم کو آیدن کے علاقے  کشاآدہ سی کے نیشنل پارک  میں  غیر قانونی تارکین  وطن کے ایک گروپ کے موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

ربڑ کی کشتیوں  میں سوار 11  تارکین وطن کو زندہ بچالیا گیا۔

کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے علاقے کا رخ اختیار کرتے ہوئے ڈاتچا میں  3ربڑ کی کشتیوں میں غیر قانونی تارکین وطن کے موجود ہونے  کا پتہ لگالیا۔

کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے ربڑ کی  کشتیوں میں سوار  67 غیر قانونی تارکین وطنجنہیں یونانی عناصر نے واپس ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیل دیا  تھا کو بچالیا۔

غیر قانونی تارکین وطن کو  قانونی کاروائی کرنے کی غرض سے  صوبائی ڈائریکٹریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں