آب و ہوا  سے متعلق  بے شک ہر ملک  پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، ترک اسپیکر اسمبلی

شین توپ نے  جی۔20 کے موجودہ صدر اٹلی کی میزبانی میں روم میں منعقدہ جی۔20 پارلیمانی  سربراہان  کے  اجلاس  پی۔20 میں  شرکت کے بعد  ترک سفارتخانے میں پریس کانفرس کا اہتمام کیا

1717118
آب و ہوا  سے متعلق  بے شک ہر ملک  پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، ترک اسپیکر اسمبلی

ترک قومی اسمبلی  کے اسپیکر  مصطفی شین توپ  کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی ایوان ِ نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسکی کو ترکی  کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

شین توپ نے  جی۔20 کے موجودہ صدر اٹلی کی میزبانی میں روم میں منعقدہ جی۔20 پارلیمانی  سربراہان  کے  اجلاس  پی۔20 میں  شرکت کے بعد  ترک سفارتخانے میں پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

شین توپ   کا کہنا تھا کہ اجلاس میں عام وبا اور اسے پیدا ہونے والے اقتصادی مسائل،  روزگار فراہم کرنے کے مسائل ، موسمی تغیرات اور ماحولیات  جیسے معاملات پر غور  کیا  گیا ہے ، علاوہ ازیں ترکی کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والے  مہاجرین کے مسئلے پر بھی بحث کی گئی ہے۔

جی۔20 ممالک کو اس  ضمن میں  عملی  کاروائیاں کرنے کی اپیل کرنے والے شین توپ نے  بتایا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جی۔20 ممالک پر اس معاملے میں بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

پیرس کلائمیٹ معاہدے   کے بارے میں ایک سوال  کے جواب میں شین توپ نے  بتایا کہ  آب و ہوا  سے متعلق  بے شک ہر ملک  پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،  اور جو کوئی  زیادہ آلودگی کا موجب بنتا ہے اس کی ذمہ داری  میں اضافہ ہو جانا چاہیے۔

پی۔20 اجلاس کی وساطت سے متعدد ممالک کے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں کرنے کا اظہا کرنے والے شین توپ نے  بتایا کہ انہوں نے امریکی ایوان ِ نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی سے بھی ملاقات کی ہے۔

جنہوں نے پیرس  کلائمیٹ معاہدے کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں   بیان کردہ   الفاظ اور اس معاملے میں عزم کو سراہا ہے۔  میں نے انہیں ترکی آنے کی دعوت دی ہے۔  جس سے ان کو ترکی کے حقائق کو قریب سے جاننے اور اسے زیادہ قریبی طور پر جاننے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں