امریکہ دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ فراہم کرنے سے پرہیز کرے: صدر ایردوان

امریکہ ایک نیٹو ملک ہے اور ہم بھی ایک نیٹو ملک ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے دہشت گرد تنظیموں کا نہیں: صدر ایردوان

1710750
امریکہ دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ فراہم کرنے سے پرہیز کرے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کو اسلحے کی فراہمی نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نیٹوکا رکن  ملک ہے، ہم نیٹو کا رکن ملک ہیں۔ ہمارا نیٹو کے پلیٹ فورم پر متحد ہونا ضروری ہے۔ یہاں سے دہشت گرد تنظیموں کو اسلحے کی امداد نہیں ملنی چاہیے۔

اقوام متحدہ کے 76 ویں جنرل اسمبلی اجلاس  کے سلسلے میں نیویارک میں مصروفیات کے دوران صدر ایردوان نے امریکن ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس  کے پروگرام "فیس دی نیشن" کی اینکر مارگریٹ برینان کے سوالات کے جواب دئیے۔

امریکہ کے  دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "سب سے پہلے تو یہ کہ PKK/YPG/PYD دہشت گرد تنظیموں کو اسلحے کی امداد فراہم نہیں کی جانی چاہیے"۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ داعش کے خلاف جدوجہد میں امریکہ کا اپنے اتحادی 'دہشت گرد گروپوں' کو فراہم کردہ اسلحہ ترکی کے خلاف استعمال ہوا ہے؟ کیا امریکہ کے تعاون کی وجہ سے ان گروپوں کی طرف سے آپ کو کوئی خطرہ ہے؟ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میں نے سابق صدر ٹرمپ کے دور میں خود صدر ٹرمپ سے بھی یہ بات کہی تھی اور اب دوبارہ ٹرالروں کے ٹرالر اسلحہ، ایمونیشن اور فوجی سازو سامان شام اور عراق میں پہنچ رہا ہے۔ یہ سب باتیں ہم نے خود اپنی خفیہ ایجنسی کے ذریعے انہیں کہی ہیں اور کہہ بھی رہے ہیں۔ اور اب کے بعد کے دور میں بھی اسی طرح کہتے رہیں گے"۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا یہ بات آپ نے صدر جو بائڈن سے کہی ہے؟ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "یہ سب باتیں ہم نے اپنے مخاطبین تک پہنچائی ہیں۔اس وقت ہماری خفیہ ایجنسی کے سربراہ اپنے مخاطبین کو اس بات سے آگاہ کر رہے ہیں اور اب کے بعد بھی ہم اس بات کو کہنے سے گریز نہیں کریں گے کیونکہ بعض حقائق ہیں کہ جنہیں بھولنا نہیں چاہیے۔ امریکہ ایک نیٹو ملک ہے اور ہم بھی ایک نیٹو ملک ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے دہشت گرد تنظیموں کا نہیں۔



متعللقہ خبریں