افغانستان کی موجودہ پیش رفت سے ترک جمہورتیں کہیں زیادہ متاثر ہوئی ہیں، وزیر خارجہ چاوش اولو

ترک زبان بولنے والے ممالک کی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا ہنگامی  اجلاس صدارتی دولما باہچے پیلس میں شروع ہوا ہے

1711000
افغانستان کی موجودہ پیش رفت سے ترک جمہورتیں کہیں زیادہ متاثر ہوئی ہیں، وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ  ترک برادری  کے ممالک  اس ملک میں ہونے والی پیش رفت کے اثرات کو زیادہ محسوس کیا  ہے اور کہ ترک کونسل کے وزرائے خارجہ کے افغانستان کے معاملے پر  اجلاس  میں  مشترکہ بیان کے ساتھ پوری  دنیا کو ایک  مضبوط پیغام دیا جائیگا۔

ترک زبان بولنے والے ممالک کی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا ہنگامی  اجلاس صدارتی دولما باہچے پیلس میں شروع ہوا ہے۔ جس میں افغانستان میں موجودہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

یہاں خطاب کرتے ہوئ چاوش اولو نے کہا کہ یہ اجلاس 44 روزہ جنگ کے آغاز کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے  جس میں آذربائیجان نے اپنی مقبوضہ سر زمین کو آزاد کرایا۔اس موقع پر  میں آذربائیجانی جیالوں سمیت  تمام تر  ترک  شہداء کو  دلی شکریے کے ساتھ یاد کرتا ہوں جنہوں نے  ہمارے ممالک اور خاصکر آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے کے  دفاع اور آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

افغانستان  کی پیش رفت کے  دنیا بھر پر اثرات پائے جانے   تا ہم  ترکی جمہورتیں  افغانستان کے ہمسایہ ہونے کی بنا اس سے کہیں زیادہ متاثر ہونے کا اظہار کرنے والے ترک وزیر نے بتایا کہ علاوہ ازیں  افغانستان میں مقیم لاکھوں ترک  النسل  عوام کی زندگیوں کا ہم سے براہ راست تعلق ہے۔

 یہ اجلاس واحدانہ طور پر بھی  ترک کونسل کے عالمی پلیٹ فارم  پر اثر ِ رسوخ  کا مظہر ہے ، ہم ترک برادری کے اتحاد و یکجہتی  اور عالمی معاملات میں باہمی مضبوط تعاون کا پیغام پوری دنیا کو دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں