عراق کے شمال میں فضائی آپریشن، PKK کے مزید 6 دہشت گرد جہنم واصل

غارا میں کئے گئے فضائی آپریشن میں PKK کے مزید 6 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1707134
عراق کے شمال میں فضائی آپریشن، PKK کے مزید 6 دہشت گرد جہنم واصل

عراق کے شمالی علاقے غارا  میں فضائی آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے 6 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " جرّی ترک مسلح افواج عراق کے شمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔غارا کے علاقے میں کئے گئے فضائی آپریشن میں PKK کے مزید 6 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف  ہماری جدوجہد موئثر شکل میں جاری رہے گی"۔



متعللقہ خبریں