صدر کا اطالوی وزیراعظم سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر غور

بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی گئی کہ اٹلی، ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت کی حمایت جاری رکھے گا

1705045
صدر کا اطالوی وزیراعظم  سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر غور

 صدر رجب طیب ایردوان نے اطالوی وزیر اعظم  ماریو دراگی سے ٹیلیفون رابطہ کیا ہے ۔

 بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی گئی کہ اٹلی، ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت کی حمایت جاری رکھے گا جبکہ کسٹم یونین مذاکرات کا بلا مشروط آغاز کرنا  تنظیم کے ہر رکن کےلیے مفید ہوگا۔

 صدر نے اس کے علاوہ بات چیت میں کہا کہ  طالبان کے افغانستان پر قبضے سے ایک نئی صورت حال پیدا ہو گئی ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ طالبان سے انسانی امداد کی ترسیل پر مذاکرات کیے جائیں بصورت دیگر افغان مہاجرین کا سیلاب مزید بڑھ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم لیبیا میں مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد  کی تائید کرتے ہیں جبکہ ترکی، لیبیا کی درخواست پر دو طرفہ معاہدے  کے تحت  اسے عسکری تربیت اور مشاورت فراہم کر رہا ہے۔

 اطالوی وزیر اعظم نے صدر ایردوان  کو جی ٹوئنٹی اجلاس کے روم میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی بھی دعوت دی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں