ترک اسپیکرِ اسمبلی کا دورہ آسڑیا

اسپیکرِ اسمبلی نے  ترک سفیر کے دفتر میں   ترک سفیر کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی

1704465
ترک اسپیکرِ اسمبلی کا دورہ آسڑیا

اسپیکرِ اسمبلی مصطفی شین توپ  نے  بین الاپارلیمانی  یونین کے سلسلے کی 5 ویں پارلیمانی اسپیکران  کانفرس  میں شرکت کی غرض سے آسڑوی  دارالحکومت ویان میں ترک   برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

مصطفی  شین توپ  نے  ان مذاکرات کے دائرہ  کار میں ترکی کے ویانا میں سفارتخانے میں تقریبا ً ایک برس قبل  ویانا  میں دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے  کے باوجود  ایک پولیس اہلکار کی جان بچانے والے رجب  طیب  گل تیکن  اور میکائل اوزین کو شرف ِ ملاقات بخشا۔  اس دوران مذکورہ دہشت گرد حملے میں  رونما ہونے والے واقعات  پر بات ہوئی۔

بعد ازاں ویانا  میں  ترک برادری کے نمائندوں کو شرف ملاقات بخشنے والے شین توپ نے  کچھ مدت تک  ترک شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے یاد گیری تصاویر اتروائیں۔

اسپیکرِ اسمبلی نے  بعد ازاں  ترک سفیر کے دفتر میں   ترک سفیر کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی ۔

ترک اسپیکر نے سماجی رابطوں کے پیج پر مندرجہ بالا  مصروفیات کے حوالے سے ایک پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں