ترکی میں عجائب گھروں کی تعداد میں اضافہ

ان عجائب گحڑوں میں سے 205 عجائب گھر وزارت ثقافت و سیاحت کے تحت  اور  289 نجی میوزیم کے زمرے میں آتے ہیں

1703832
ترکی میں عجائب گھروں کی تعداد  میں اضافہ

ترکی میں عجائب گھروں کی تعداد گذشتہ سال 2019 کے مقابلے میں 5.8 فیصد بڑھتے ہوئے  494 تک پہنچ گئی  ہے۔

ان عجائب گحڑوں میں سے 205 عجائب گھر وزارت ثقافت و سیاحت کے تحت  اور  289 نجی میوزیم کے زمرے میں آتے ہیں۔

ترکی کے محکمہ شماریات  (TÜİK) نے 2020 کے لیے "ثقافتی ورثہ کے اعدادوشمار" کا اعلان کردیا ہے۔

اس کے مطابق ، وزارت ثقافت و  سیاحت سے وابستہ عجائب گھروں میں شاہکاروں  کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں پچھلے سال 0.5 فیصد بڑھتے ہوئے  3 لاکھ 278 ہزار 114  تک پہنچ گئی ہے۔

نجی عجائب گھروں میں شاہکاروں  کی تعداد مذکورہ عرصے میں 2 فیصد بڑھ کر 416 ہزار 706 تک پہنچ گئی ہے۔

عجائب گھروں کے تحت غیر منقولہ ثقافتی اثاثوں کی تعداد 2019 کے مقابلے میں گزشتہ سال 2.6 فیصد  بڑحتے ہوئے ایک لاکھ  16 ہزار 120  تک پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا ء  قومی پارکوں کی تعدادسن 2020  کے مقابلے میں  2.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ قدرتی پارکوں کی تعداد میں  1.2 فیصد اضافہ  دیکھا گیا ہے۔

اسی عرصے میں ، نیشنل پارک کے کل رقبے میں  4.5 فیصد اضافہ ہوتے  ہوئے 9 لاکھ  7 ہزار  520 ہیکٹر رقبہ  ہوگیا ہے۔

گزشتہ سال قدرتی  پارکوں کی تعداد 250   تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان پارکوں  کا رقبہ  بڑھ کر 107 ایک لاکھ  سات ہزار  632 ہیکٹر ہو گیا ہے۔

قدرتی  پارکوں کے تحفظ کے علاقوں کی تعداد میں  3.3 میں   اضافہ ہوتے  ہوئے یہ  31 ہوگئی ہے۔



متعللقہ خبریں