ترکی بھر میں یومِ فتح کی 99 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے

30 اگست 1922 کو جنگ آزادی کو " آزادی یا موت" کے نعرے کے ساتھ فتح سے ہمکنار کیا گیا۔ عظیم فتح ، عظیم رہنما مصطفی کمال اتاترک کی قیادت میں لڑی جانے والی  اس جنگ  کو  تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے

1699602
ترکی بھر میں یومِ فتح کی 99 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے

ترکی میں آج عظیم فتح 99کی  سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

30 اگست 1922 کو جنگ آزادی کو " آزادی یا موت" کے نعرے کے ساتھ فتح سے ہمکنار کیا گیا۔

عظیم فتح ، عظیم رہنما مصطفی کمال اتاترک کی قیادت میں لڑی جانے والی  اس جنگ  کو  تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے۔

یوم فتح کی 99 ویں سالگرہ ملک بھر میں تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

یومِ فتح کی تقریبات کا آغاز مزار اتاترک  سے ہوا ۔

30 اگست یوم فتح کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے وفد کےہمراہ  مزارِ اتاترک پر حاضری دی۔

 صدر ایردوان  اور ان کے ہمراہی وفد کے   اتاترک کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد ایک منٹ   کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔

بعد میں صدر ایردوان کی سربراہی میں وفد میثاقِ ملی  ٹاور تشریف لے گئے جہاں صدر ایردوان نے  وزٹنگ  بک میں اپنے تثارات کو قلمبند کیا۔

صدر ایردوان نے وزٹنگ بک میں اپنے تثارات پیش کرتے ہوئے لکھا کہ

"عزیز  اتاترک ، ہم ایک بار پھر عظیم فتح کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کی خدمت میں حاضر ہیں ۔  اس تاریخی دن پر ، ہم آپ کی شخصیت اور اپنے شہداء کو رحمت کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ آپ نے ہمارے لیے جو اہداف مقرر کیے ہیں ان کے مطابق ترکی ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے ۔ ترک مسلح افواج جو کہ ہر شعبے میں نمایا  ں کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ہماری آنکھ کا تارہ ہے ۔ ہم نے جمہوریت ، انصاف ، حقوق اور آزادیوں کی پروی کرتے ہوئے  اپنے سفر کجو جاری رکھا ہوا ہے۔ آپ کی جانب سے ہمیں عطا کردہ  یہ امانت  اب  محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ آپ کی روح شاد رہے۔

استنبول میں 30 اگست کے یوم فتح کی 99 ویں سالگرہ کی تقریبات  میں سے ایک تقریب تقسیم اسکوائر میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر  استنبول کی گورنر ،  پہلی آرمی کمانڈ اور استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کی جانب سے  پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔



متعللقہ خبریں