ترک وزیر خارجہ کا امریکی و فنش ہم منصبوں سے رابطہ،افغانستان کی صورتحال پر غور

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نےامریکی و فنش ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے افغانستان کی صورت حال پر غور کیا

1699153
ترک وزیر خارجہ کا امریکی و فنش ہم منصبوں سے رابطہ،افغانستان کی صورتحال پر غور

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نےامریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

امور خارجہ کے مطابق، اس رابطے میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں ،چاوش اولو نے فن لینڈ کے وزیر خاارجہ پیکا ہاویستو سے بھی رابطہ کرتے ہوئے افغانستان کے بارے میں غور کیا۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں