ترکی کی طرف سے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر بم حملوں کی مذمت

ہم اس منفور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم، ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے متمنی ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1698167
ترکی کی طرف سے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر بم حملوں کی مذمت

ترکی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر بم حملوں کی مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم اس منفور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم، ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے متمنی ہیں۔

ترکی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ " افغانستان میں ہماری یونٹ کو کوئی جانی یا مالی  نقصان نہیں پہنچا"۔



متعللقہ خبریں