ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ  کی افغانستان میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ہہم افغانستان میں ہونے والے غیر انسانی اور وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے قتل عام کو کوئی بھی چیز درست قرار نہیں دے سکتی ، کوئی بھی چیز ان کی ذمہ داری سے چھٹکارا نہیں دے سکتی۔ ہم افغانستان میں امن اور سکون غالب  رہنے کی

1698564
ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ  کی افغانستان  میں  دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ  نے  کل افغانستان میں ہونے والے حملوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم غیر انسانی ، وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ بے گناہوں کو نشانہ بنانے والے قتل عام کو کوئی بھی چیز جائز نہیں ٹھہرا سکتی۔

مصطفیٰ شن توپ  نے افغانستان میں کل ہونے والے حملوں کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک تحریری بیان  جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ

"ہم افغانستان میں ہونے والے غیر انسانی اور وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے قتل عام کو کوئی بھی چیز درست قرار نہیں دے سکتی ، کوئی بھی چیز ان کی ذمہ داری سے چھٹکارا نہیں دے سکتی۔ ہم افغانستان میں امن اور سکون غالب  رہنے کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں جس علاقے میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ واقع ہے ، 13 امریکی فوجیوں سمیت 110 افراد ہلاک اور کم از کم 150 افراد زخمی ہوئے۔

داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس کی طالبان نے مذمت کی۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بھی اس حملے کو  داعش کی  خراسان شاخ نے کیا ہے۔



متعللقہ خبریں