بحیرہ اسود میں بچھائی جانے والی پائپوں کی تیاری کا عمل شروع

2022 میں بحیرہ اسود  کی تہوں میں  بچھائی جانے والی 169 کلو میٹر طویل پائپوں کی تیاری کا عمل شروع  کر دیا گیا

1684011
بحیرہ اسود میں بچھائی جانے والی پائپوں کی تیاری کا عمل شروع

بحیرہ اسود میں استعمال  کی جانے والی پائپوں کی پیداوار ی شروع ہو گئی ہے۔

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز   کا کہنا ہے کہ 2022 میں بحیرہ اسود  کی تہوں میں  بچھائی جانے والی 169 کلو میٹر طویل پائپوں کی تیاری کا عمل شروع  کر دیا گیا ہے۔

فاتح دونمیز نے  اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ’’ بحیرہ اسود   میں دریافت کردہ قدرتی گیس   نکالنے  کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ 2022 میں سمندر میں بچھائی جانے والی 169 کلو میٹر طویل پائپوں کی باقاعدہ    تیاری شروع ہو گئی ہے،  پائپ لائن بچھائے جانے  والے مقامات کا تعین ہو چکا ہے، اور تعمیرات میں حصہ لینے والے بحری جہازوں   کی تیکنیکی  خصوصیات  کو بھی  وضع کر دیا گیا ہے۔‘‘

ٹرکش پیٹرولیم  کارپوریشن  نے بحیرہ اسود میں  انتہائی گہرائی میں  کی گئی  تحقیقات کے نتیجے  میں ابتک 540 بلین  کیوبک میٹر  قدرتی گیس   دریافت کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں