صدر ایردوان کا دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ

صدر ایردوان نے لیفکوشا میں نیشلسٹ  موومنٹ پارٹی  کے بانی و رہنما  الپ ارسلان  ترکیش کی جائے پیدائش    میوزیم ہاؤس کی سیر کی

1677731
صدر ایردوان کا دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ

صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے کے دائرہ کار میں لیفکوشا میں نیشلسٹ  موومنٹ پارٹی  کے بانی و رہنما  الپ ارسلان  ترکیش کی جائے پیدائش    میوزیم ہاؤس کی سیر کی۔

اس دوران اسپیکرِ اسمبلی مصطفیٰ شن توپ، نیشلسٹ  موومنٹ پارٹی کے موجودہ رہنما دولت باہچے لی اور آک پارٹی  کے   ڈپٹی چیئر مین بن علی یلدرم بھی صدر ایردوان کے ہمراہ تھے۔

میوزیم کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے والے  جناب ایردوان نے یہاں پر  رکھے گئے خصوصی رجسٹر  پر اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

میوزیم کی سیر کے دوران  ایک بچے نے ترک صدر کو پھول پیش کیے۔

 



متعللقہ خبریں