"یوم قومی اتحاد و ڈیموکریسی" صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

صدر نے سوشل میڈ یا  پر ترکی ناقابل تسخیر کے  زیر عنوان  ٹیگ سے اپنے پیغام کہا کہ  ہم 15 جولائی کو مادر وطن کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے غداران وطن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے تمام شہدا کےلیے دعائے مغفرت  کرتے ہیں

1675841
"یوم قومی اتحاد و ڈیموکریسی" صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے 15 جولائی کے بہادروں کو ویڈیو کے ذریعے یاد کیا ہے۔

صدر نے سوشل میڈ یا  پر ترکی ناقابل تسخیر کے  زیر عنوان  ٹیگ سے اپنے پیغام کہا کہ  ہم 15 جولائی کو مادر وطن کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے غداران وطن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے تمام شہدا کےلیے دعائے مغفرت  کرتے ہیں۔

یاد ر ہے کہ وطن میں اذان محمدی کی آوازیں ہمیشہ گونجتی رہیں گی اور ترک پرچم  تا ابد لہراتا رہے گا۔

 صدر نے اپنی ویڈیو میں بعض انیمیشن مناظر بھی جاری کیے  جن میں کہا گیا کہ  چناق قلعہ ناقابل تسخیر ہے اور ترک فوجی مادر وطن  اور اسکی آزادی کے لیے دشمن کی گولیوں کے آگے سینہ سپر بن جاتے ہیں۔،ان کی ہمت کا سلام،پندرہ جولائی کے دن غداران واطن کے عزائم کو ناکام بنانے میں نہتے ہاتھوں ترک بہادر قوم نے انتہائی دلیری کا عملی مظاہرہ کیا۔

 مادر وطن ناقابل تسخیر ہے، مشرقی بحیرہ روم نا قابل تسخیر ہے، ستارہ و ہلال کے سائے تلے تمام علاقے درخشاں و تابناک رہیں گے۔  ترک قوم کی طاقت اس کے اتحاد میں ہے جسے زیر کرنا دشمن قوتوں کے بس کی بات نہیں۔ترکی تو صدیوں سے اپنی قوم  کے جذبہ حب الوطنی کی علامت اورپرچم کی پاسبانی میں اسے مستعد پائے گا۔

 

 

 


ٹیگز: #ایردوان

متعللقہ خبریں