اس وقت جیس چیز پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے وہ ویکسین مہم ہے: وزیر صحت

عید سے پہلے پہلے یعنی 20 جولائی تک ہم 18 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کے 70 فیصد کو کورونا ویکسین لگانا چاہتے ہیں: وزیر صحت فخر الدین قوجہ

1670736
اس وقت جیس چیز پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے وہ ویکسین مہم ہے: وزیر صحت

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس  کے خلاف جدوجہد میں اس وقت جس چیز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے وہ ویکسین مہم  ہے۔

فخر الدین قوجہ نے  کل صدارتی دفتر میں  کابینہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت جس موضوع پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے وہ  ویکسین مہم ہے۔ وباء کا خاتمہ صرف ویکسینیشن اور معاشرتی قوت مدافعت کے حصول سے ہی ممکن ہو سکے گا۔ کم از کم 70 فیصد آبادی کا ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

قوجہ نے کہا ہے کہ عید سے پہلے پہلے یعنی 20 جولائی تک ہم 18 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کے 70 فیصد کو کورونا ویکسین لگانا چاہتے ہیں۔

ترکی آنے والے سیاحوں کے بارے میں کئے گئے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں  وزیر صحت نے کہا ہے کہ " ہم ویکسین پاسپورٹ  یا پھر حالیہ 6 ماہ کے دوران کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد خارج ہر ایک سے 48 گھنٹوں کے اندر اینٹیجن اور 72 گھنٹوں کے اندر پی سی آر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم نے 6 ممالک کے لئے پروازیں بند کر دی ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کے لئے قرنطینہ کی شرط جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایران اور برطانیہ کے شہریوں سے ہم اینٹیجن نہیں پی سی آر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا عارضی طور پر مقیم  افراد یعنی شامیوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے؟ قوجہ نے کہا ہے کہ " انہیں ویکسین لگائی جا رہی ہے عارضی طور پر مقیم یا پھر رجسٹر شدہ ہر فرد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں