ترکی کابل ائیر پورٹ پر اپنے فرآئض ادا کرتا رہے گا: وزیر قومی دفاع

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  اپنے  فورسزکمانڈرزکے ہمراہ دورہ مالاتیا کے دوران کیا

1664597
ترکی کابل ائیر پورٹ پر اپنے فرآئض ادا کرتا رہے گا: وزیر قومی دفاع

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے کہا ہے کہ  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائی پی جی میں کوئی فرق نہیں ہے ۔اس سلسلے میں ہمارا مذاق اڑانے کی بجائے  حقیقت سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  اپنے  فورسزکمانڈرزکے ہمراہ دورہ مالاتیا کے دوران کیا۔

 انہوں نے فورس زکمانڈر زکی  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  سرحد پر اور سرحد سے باہر فوجیوں کے کمانڈروں سے بات چیت کی اورتازہ ترین صورتِ حال کے بارے میں   معلومات حاصل کیں اور ہدایات دیں۔ وزیردفاع آقار نے  اور کمانڈروں نے بعد میں ہیڈ کوارٹرز میں عملے سے ملاقات کی۔

آقار نے  ایک بار پھر اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائی پی جی میں کوئی فرق نہیں ہے ، "کسی کو بھی ہمارے ذہنوں کا مذاق اڑانا نہیں چاہئے۔ یہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے کہ ہمارے کچھ حلیف اب بھی وائی پی جی کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور انھیں ہتھیاروں ، اوزار اور سامان کی مدد کرتے ہیں یہ سب کچھ تصاویر اور ویڈیوز سے واضح طور پر  دیکھا جاسکتا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تازہ ترین اعدادوشمار کا اعلان کرتے ہوئےآقار نے بتایا کہ 24 جولائی 2015 سے 18 ہزار 220 دہشت گردوں کو غیرفعال بنادیا جبکہ  یکم جنوری سے 1366 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ "یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ آخری دہشت گرد کو غیر فعال نہیں بنا لیا جاتا ۔

آقار نے  نے کہا کہ  افغانستان میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ جس کا نظم و نسق گزشتہ 6 الوں سے   ترکی کے ہاتھوں میں ہے اپنی اس ذمہ داری  کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ ہم اس پر کام کر رہے ہیں کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر یہ کیسے کرسکتے ہیں۔ فی الحال کوئی فیصلہ نہیں  کیا  گیا ہے۔ ہم اپنے ملک اور افغانستان کے مفادات کے لیے مناسب وقت پر  مناسب نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد اپنے افغان بھائیوں کی سلامتی ، امن اور فلاح و بہبود کے لئے اپنے فرائض ادا کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں