ترک صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی: ماکروں

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات میں نیٹو کی اقدار و افادیت کا جائزہ لیا گیا اور اس کی وضاحت کی گئی ،میں نے لیبیا کے موضوع پر بات کی اور صاف الفاظ میں وہاں جنگ بندی کے تحفظ  کا اعادہ کیا

1658158
ترک صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی: ماکروں

 فرانس کے صدر امانویل ماکروں  نے کہا ہے کہ نیٹو اجلاس کے تحت گزشتہ روز صدر ایردوان سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی تھی۔

 ماکروں نے برسلز میں نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  اجلاس میں نیٹو کی اقدار اور اس کے مشن پر مبنی اصولوں کی وضاحت کی گئی ہے اور میں نے اس سلسلے میں ترک صدر نے بالمشافہ بات چیت کی  ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات میں نیٹو کی اقدار و افادیت کا جائزہ لیا گیا اور اس کی وضاحت کی گئی ،میں نے لیبیا کے موضوع پر بات کی اور صاف الفاظ میں وہاں جنگ بندی کے تحفظ  کا اعادہ کیا،ہمارے درمیان  لیبیا میں انتخابات کے انعقاد اور ان کی حمایت  سمیت غیر ملکی جنگجووں اور اجرتی فوجیوں کے انخلا پر بھی اتفاق رائے کیا گیا ہے۔

ماکروں نے اس حوالے سے آئندہ ہفتے صدر ایردوان کے ساتھ مل کر امور شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

 



متعللقہ خبریں