ترک۔آذری عسکری تعاون اجلاس باکو میں شروع ہو گیا

اجلاس میں آذربائیجان اور ترکی کے مابین دفاعی،عسکری،عسکری تکینیک،عسکری طب،عسکری تعلیماور عسکری صنعتی سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی موجودہ صورت حال پر غور کیاگیا

1650889
ترک۔آذری عسکری  تعاون اجلاس باکو میں شروع ہو گیا

آذری۔ترک 13 ویں اعلی سطحی عسکری مذاکراتی اجلاس کا آغاز باکو میں ہو گیا ہے۔

 آذری وزارت دفاع کے مطابق، نائب آذری وزیر دفاع  لیفٹینٹ جنرل کریم ولی ایف اور ترک  لیفٹینٹ جنرل سلجوک بائیراکتر کی صدارت میں دونوں ملکوں کے وفود یکجا ہوئے۔

اجلاس میں آذربائیجان اور ترکی کے مابین دفاعی،عسکری،عسکری تکینیک،عسکری طب،عسکری تعلیماور عسکری صنعتی سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی موجودہ صورت حال پر غور کیاگیا ۔

علاوہ ازیں، اجلاس میں عسکری و دفاعی شعبوں میں ترقیاتی پہلووں پر بھی غور کیا جا رہاہے۔

 

 



متعللقہ خبریں