ترکی: مصطفیٰ شین توپ  پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ  پارلیمانی وفد کے ہمراہ 31 مئی سے 2جون کو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

1648310
ترکی: مصطفیٰ شین توپ  پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ  پارلیمانی وفد کے ہمراہ 31 مئی سے 2جون کو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق مصطفٰی شن توپ اقتصادی تعاون کمیٹی پارلیمانی اسمبلی   کی "علاقائی اتحاد کے لئے پارلیمانی  اتحاد کی حوصلہ افزائی"نامی 2 جنرل کانفرنسوں میں شرکت کے لئے کل اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں۔

شین توپ، اقتصادی تعاون کمیٹی پارلیمانی اسمبلی   کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور بعد ازاں اقتصادی تعاون کمیٹی پارلیمانی اسمبلی    کی دوسری جنرل کانفرنس میں شرکت کر کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

شین توپ اپنی مصروفیات کے دوران پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر،  سینٹ کے سربراہ محمد صادق سنجرانی اور افغانستان قومی اسمبلی کے اسپیکر میر رحمٰن رحمانی کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔

شین توپ اپنے دورے کے آخری دن آذربائیجان قومی اسمبلی کی اسپیکر صاحبے غفار اووا کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کے بعد شین توپ اقتصادی تعاون کمیٹی پارلیمانی اسمبلی    کی دوسری جنرل کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کریں گے۔

بعد ازاں پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان شین توپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں