ترکی اور یورپ کے بلند ترین ٹاور کا استنبول میں صدر ایردوان کے ہاتھوں افتتاح

کیمیونیکشن اور نشریات  کی سرگرمیوں کو کسی واحد ٹرانسمشن  تنصیب ماڈل کی حیثیت دیے جانے والے  اس ٹاور کی وساطت سے  جگہ جگہ پر ٹرانسمیٹرز ٹاورز نصب کرنے کی ظاہری آلودگی کا خاتمہ ہوا ہے

1648010
ترکی اور یورپ کے بلند ترین ٹاور کا استنبول میں صدر ایردوان کے ہاتھوں افتتاح

خطہ یورپ کی بلند ترین عمارت استنبول کے  چاملی جا ٹاور کو صدر ایردوان کی شراکت سے منعقدہ ایک تقریب ساتھ خدمات کے لیے  کھول دیا گیا۔

صدر ایردوان نے افتتاحی  تقریب سے خطاب میں  ٹیلی ویژن اور ریڈیو، میڈیا اداروں اور خبر رسانی  سسٹم کو خدمات فراہم کرنے والے  چاملی جا ٹاور  کے ترکی اور استنبول کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ بننے کی دعا کی۔

نہ صرف ترکی بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مثال تشکیل دینے والے اس منصوبے کو کامیابی سے عملی جامہ پہنانے  کی توضیح کرنے والے ترک صدر نے بتایا کہ  کیمیونیکشن اور نشریات  کی سرگرمیوں کو کسی واحد ٹرانسمشن  تنصیب ماڈل کی حیثیت دیے جانے والے  اس ٹاور کی وساطت سے  جگہ جگہ پر ٹرانسمیٹرز ٹاورز نصب کرنے کی ظاہری آلودگی کا خاتمہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی ماڈل کو مناسب مقامات پر ملک بھر میں  عام کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اس  طریقے سے ماحولیاتی آلودگی کا سد باب کرتے ہوئے معیاری خدمات   فراہم کی جائینگی۔

آبنائے استنبول  کے نظارے کے حامل اور سطح سمندر سے 587 میٹر بلندی کے حامل اس ٹاور  کے بیک وقت استنبول کی بلند ترین عمارت کا عنوان بھی حاصل ہونے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ  اس ٹاور کے اندر سماجی تنصیبات   ٹرک سیاحتی سرگرمیوں  میں اہم سطح کی خدمات فراہم کریں گی۔

ماہ جون  کے آخیر میں کینال استنبول کا سنگ بنیاد ڈالے جانے  کا بھی ذکر کرنے والے صدر نے بتایا کہ کینال استنبول  کو عملی جامہ پہنائے جانے کے بعد استنبول کی جغرافیائی اور سٹریٹیجک  قدرتی خوبصوریتوں  میں  کئی گنا اضافہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں