ہم ترکی سے سالانہ 75 ملین مکعب میٹر پانی قبرص پہنچائیں گے: صدر ایردوان

بحری  گزرگاہ سسٹم کے ذریعے ہم ترکی سے سالانہ 75 ملین مکعب میٹر پانی قبرص پہنچائیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1643953
ہم ترکی سے سالانہ 75 ملین مکعب میٹر پانی قبرص پہنچائیں گے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی آبپاشی کے لئے واٹر سپلائی ٹنل کے بارے میں ٹویٹ کی ہے۔

صدر ایردوان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ "آج ہم نے مادر وطن کے پانی کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی بابرکت زمینوں تک پہنچانے کے لئے تعمیر کی گئی ٹنل کا افتتاح کیا ہے۔ میری تمّنا ہے کہ یہ ٹنل ہمارے ملک اور قبرصی ترکوں کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنے ،میں  اس منصوبے کی تکمیل کا وسیلہ بننے والے ہر شخص کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

صدر ایردوان نے ٹویٹ میں واٹر سپلائی منصوبے سے متعلق معلومات کی حامل انفوگرافی  بھی شئیر کی ہے۔

واضح رہے کہ کل صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی آبپاشی کے لئے واٹر سپلائی ٹنل کی تکمیل کی تقریب میں استنبول وحدت الدین پیلس سے براہ راست نشریات کے ذریعے شرکت کی تھی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ بحری  گزرگاہ سسٹم کے ساتھ ہم ترکی سے سالانہ 75 ملین مکعب میٹر پانی قبرص پہنچائیں گے۔



متعللقہ خبریں