ترکی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی کی بایونٹیک کمپنی سے 90 ملین ڈوز حاصل کرے گا

فائزر اور بائیو نٹیک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہاس سے قبل  ترکی کو  30 ملین خوراکیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تحا جسے بعد میں 90 ملین کردیا گیا ہے

1642679
ترکی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی کی  بایونٹیک کمپنی سے 90 ملین ڈوز حاصل کرے گا

ترکی نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی کی بایونٹیک کمپنی کی تیار  کردہ نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی ویکسین کی30 ملین اختیاری  کل 90 ملین خوراکیں خریدی ہیں ۔

 

فائزر اور بائیو نٹیک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہاس سے قبل  ترکی کو  30 ملین خوراکیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تحا جسے بعد میں 90 ملین کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا  گیا ہے کہ  سن 2021 میں ویکسین کی کل 120 ملین خوراکیں تقسیم کی جائیں گی۔

ایونٹیک  کے سی ای او ،  اور بانی پروفیسر اعور شاہین نے بیان میں کہا ہے کہ ان کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو ممکنہ حد تک کوویڈ - 19 ویکسین مہیا کرنا ہے تاکہ اس وبا کو ختم کیا جاسکے ، اسپتال میں رش کم ہو  اور عام زندگی نارمل سطح پر آجائے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی کے شہریوں کرونا کی روک تھام کے لےی ویکسین کی فراہمی  اور ہمارے پر کیے جانے والے اعتماد پر ہمیں بڑی خوشی ہے۔



متعللقہ خبریں