اسپیکر شَن توپ اورنائب صدر اوکتائے کے 19 مئی مبارکباد کے پیغامات

شَن توپ نے کہا کہ تمام نوجوان اور شہری جن کے دل اس ملک کے لئے ہمیشہ جوان رہتے ہیں وہ اپنے تہوار کو انتہائی دلی جذبات کے ساتھ منا رہے ہیں۔ نائب صدر فوات اوکتائے  نے 19 مئی ، اتاترک کی یاد ، یوم اور کھیلوں کے دن کے موقع پر مبارکبادی پیغام بھی جاری کیا ہے

1641961
اسپیکر شَن توپ اورنائب صدر اوکتائے کے 19 مئی مبارکباد کے پیغامات

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ شَن توپ نے 19 مئی کو اتاترک ، یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈے کی 102 ویں سالگرہ پر قومی  اسمبلی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ساتھ مبارکباد پیش کی ے۔

شَن توپ نے کہا کہ تمام نوجوان اور شہری جن کے دل اس ملک کے لئے ہمیشہ جوان رہتے ہیں وہ اپنے تہوار کو انتہائی دلی جذبات کے ساتھ منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی آزادی اور قوم کے مستقبل کے لئے اس پیاری قوم کی بصیرت اور حمایت پر اعتماد کرتے ہوئے استنبول سےسفر پر روانہ ہونے والے مصطفی کمال پاشا اور ان کے ساتھیوں نے 19 مئی 1919 کو یا تو آزادی ہو یا موت کا نعرہ  لگاتے ہوئے  اور قومی جدو جہد کا اغاز کرتے ہوئے سامسن   میں قدم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ  "اس تاریخی دن کی 102 ویں کی سالگرہ جو  ہمارے ملک کی مکمل آزادی کی جدوجہد کا پہلا قدم قرار دیا جاتا ہے ، ہم اپنی جدوجہد آزادی کے ہیرو ، خاص طور پر غازی مصطفیٰ کمال اتاترک  اور نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کے  طور پر تمام شہداء کی یاد  میں مناتے ہیں۔

نائب صدر فوات اوکتائے  نے 19 مئی ، اتاترک کی یاد ، یوم اور کھیلوں کے دن کے موقع پر مبارکبادی پیغام بھی جاری کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے  سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ

"ہم اپنی آزادی اور اپنے مستقبل کا 19 مئی کو سمسن میں شروع ہونے والی پُرجوش جدوجہدکے احسانمند ہیں ۔ 19 مئی  کا دن  ملک اور مستقبل کا دفاع کرنے والا یہ دن یومِ اتاترک اور  نوجوانوں اور  کھیلوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے  اور میں اس دن کی مناسبت سے ترک عوام کو مبارکباد پیش  کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے   تمام شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔



متعللقہ خبریں