استنبول ہوائی اڈوہ پروازوں کے لحاظ سے یورپ بھر میں سر فہرست

ان پروازوں کے ساتھ ، استنبول ہوائی اڈہ  2021 کے پہلے چار  ماہ میں یورپ میں سب سے زیادہ پروازوں کے ساتھ نمبر  ون رہا ہےجبکہ اس کے بعد پیرس چارلس ڈی گول ایئرپورٹ پر 53 ہزار 921 پروازوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے

1631343
استنبول ہوائی اڈوہ پروازوں کے لحاظ سے یورپ بھر میں سر فہرست

یورپین ایئر نیویگیشن سیفٹی آرگنائزیشن (یوروکنٹرول) کی 2021 کے ابتدائی چار ماہ (جنوری تا اپریل) کی پرواز وں سے  متعلق  رپورٹ کے مطابق ، استنبول ہوائی اڈے پر 63،064 پروازیں ہوئیں۔

ان پروازوں کے ساتھ ، استنبول ہوائی اڈہ  2021 کے پہلے چار  ماہ میں یورپ میں سب سے زیادہ پروازوں کے ساتھ نمبر  ون رہا ہےجبکہ اس کے بعد پیرس چارلس ڈی گول ایئرپورٹ پر 53 ہزار 921 پروازوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیسرے نمبر پر 52 ہزار 532 پروازوں کے ساتھ ایمسٹرڈم کا  شپول ، 52 ہزار 464 پروازوں کے ساتھ فرینکفرٹ نے اور 42 ہزار 543 پروازوں کے ساتھ میڈرڈ بارجاس ہوائی اڈے کا نمبر آتا ہے۔

استنبول ہوائی اڈے کے آپریٹر ، آئی جی اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیئے گئے بیان کے مطابق

دنیا کے ہوابازی مرکز کے طور پر روانہ کی پروازوں میں  ترکی 2021 کے پہلے 4 مہینوں  یعنی جنوری تا اپریل کے درمیانی عرصے کے دوران یورپ میں  دیگر تمام ہوائی اڈوں کو اپنے پیچھے چھوڑتے  ہوئے پر وازوں کے لحاظ سے سر فہرست ہےجو ترکی کے لیے باعث فخر ہے۔



متعللقہ خبریں