ترکی میں ایک اور کورونا ویکسین کا تجربہ جلد ہی شروع ہوگا:نائب صدر

نائب صدر فواد اوکتائے نے بتایا ہے کہ قونیہ کی سلجوک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان ارگانیش نےایک مزید ویکسین تیار کی  ہے جس کے تجربے کا پہلا مرحلہ جلد ہی شروع ہوگا

1624713
ترکی میں ایک اور کورونا ویکسین کا تجربہ جلد ہی شروع ہوگا:نائب صدر

نائب صدر فواد اوکتائے نے بتایا ہے کہ  ترکی میں ایک مزید ویکسین کے تجربے کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

 نائب صدر نے ضلع یوزگات کے ایک مقامی ٹی وی چینل سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں  مقامی طور پر 18 کورونا ویکسینز کے تجربات جاری ہیں جن میں سے سات نے مثبت نتائج دیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے چار کو طبی تجربے کےلیے موزوں بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

ضلع قیصری کی اریجئس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آئقوت اوزداراندلی کی طرف سے  تیار کردہ ویکسین کے تیسرے مرحلے کی  جلد شروعات کےبارے میں نائب صدرنے کہا کہ  آج ہمیں ایک اور اچھی خبر ملی ہے  وہ یہ کہ قونیہ کی سلجوک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان ارگانیش نےایک مزید ویکسین تیار کی  ہے جس کے تجربے کا پہلا مرحلہ جلد ہی شروع ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں