ترک ڈرامہ سیریز لبنان میں ریٹنگ کے لحاظ سے سر فہرست

لبنان کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹیلی ویژن  چینل   الجدید  نے رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی 2 ترک ڈرامہ سیریز  کو پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس چینل پر  ترکی کی ٹی وی سیریز "عشق باتوں پر  یقین نہیں کرتا " اور "چاندنی  رات " سر فہرست ہیں

1624788
ترک ڈرامہ سیریز لبنان میں ریٹنگ کے لحاظ سے سر فہرست

ترکی کی تیار کردہ ڈرامہ سیریز اس سال بھی لبنان  میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے درامہ سیریز ہیں۔

لبنان کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹیلی ویژن  چینل   الجدید  نے رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی 2 ترک ڈرامہ سیریز  کو پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس چینل پر  ترکی کی ٹی وی سیریز "عشق باتوں پر  یقین نہیں کرتا " اور "چاندنی  رات " لبنانی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

لبنان کا ایک دیگر ٹی وی چینل  ،  ایم ٹی وی  ، ترک ڈرامہ سیریز  ، "افیلی عشق " کو بھی اپنے ناظرین کی خدمت میں پیش کررہا ہے۔

دوسری جانب ، لبنان میں سیٹیلائٹ کے ذریعے نشر ہونے والے ٹیلی ویژن چینلز میں سے ، ایل بی سی آئی  نے  گذشتہ سال ریلیز ہونے والی "ٹکڑے ٹکڑے " کا دوسرا سیزن پیش کرنا کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تو اس کے علاوہ سفیر کی  صاحبزادی بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

مشرق وسطی کے دیگر انسانوں کی  طرح 2007 میں ترکی کی ٹی وی سیریز  سے پہلی بار متعارف  ہونے والے لبنانی عوام  ماہ  رمضان  میں  ترک ڈرامہ سیریز دیکھنے والے دیر عرب ممالک  میں سر فہرست ہیں۔

 

لبنان کی سروئے کرنے والی کمپنی  اپسوس کی تاہ ترین رپورٹ کے مطابق ، لبنان میں  2020  کے ماہ رمضان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پہلے دو ڈرامہ سیریز ترک پروڈکشن تھیں جبکہ پہلی دس  پروڈکشن میں چھ ترک ڈرامہ سیریز شامل ہی۔

اس رپورٹ کے مطابق ، لبنان میں گذشتہ  سال ماہ رمضان میں ، "بحیرہ اسود" 18.46 فیصد  ریٹنگ کے پہلی پوزیشن پر جبکہ "بلیک اینڈ وائٹ محبت" 18.37 فیصد  ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔



متعللقہ خبریں