ترک وزیر خارجہ کی لیبیائی وزیر اعظم سے ملاقات

ترکی، ملکی سالمیت اور سیاسی یکجہتی  کے قیام ، امن و استحکام کے ماحول میں زندگی گزارنے والے ایک لیبیا کے قیام  میں معاونت فراہم کرنے کا مقصد  رکھتا ہے

1620171
ترک وزیر خارجہ کی لیبیائی وزیر اعظم سے ملاقات

وزیر دفاع خلوصی آقار نے لیبیا قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم  اور بیک وقت وزارت دفاع کے فرایض بھی ادا کرنے والے عبدلحمید دبیبہ سے ملاقات کی۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آقار نے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی اور لیبیا کے مابین اعلی سطحی حکمت عملی  تعاون  کونسل  اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے عبدالحمید دبیبہ سے مذاکرات کیے۔

 لیبیا کی تازہ صورتحال کے بارےمیں  دو طرفہ تبادلہ خیال  ہونے والی اس ملاقات میں وزیرآقار نے  بتایا کہ ترکی، ملکی سالمیت اور سیاسی یکجہتی  کے قیام ، امن و استحکام کے ماحول میں زندگی گزارنے والے ایک لیبیا کے قیام  میں معاونت فراہم کرنے کا مقصد  رکھتا ہے۔

ترکی  کی لیبیائی بھائیوں کو  فوجی و سلامتی   شعبہ جات میں تربیت، امداد و مشاورت  کی  خدمات جاری  رہنے کی توضیح کرنے والے وزیر آقار نے بتایا کہ پُر استحکام، خود مختاراور حاکمیت کے  حامل ایک لیبیا کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں