ترکی: داخلہ سلامتی آپریشن جاری، ماہِ مارچ میں 86 دہشت گرد ہلاک

ترکی میں داخلہ سلامتی آپریشنوں میں ماہِ مارچ کے دوران 86 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

1615625
ترکی: داخلہ سلامتی آپریشن جاری، ماہِ مارچ میں 86 دہشت گرد ہلاک

ترکی میں داخلہ سلامتی آپریشنوں میں ماہِ مارچ کے دوران 86 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کے ترجمان اور نائب وزیر داخلہ اسماعیل چاتاکلی نے ماہانہ پریس کانفرنس سے خطاب میں  کہاہے کہ ماہِ مارچ میں کئے گئے داخلہ سلامتی آپریشنوں میں 86 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

چاتاکلی نے کہا ہے کہ منشیات  کے خلاف جدوجہد کے آپریشنوں میں 29 مارچ سے 5 اپریل تک 5 ہزار 224 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ  مارچ کے مہینے میں دہشت گردی کی 16 کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔ ان کاروائیوں میں ایک بم سے مسلح ڈرون حملے کی کوشش بھی شامل ہے۔



متعللقہ خبریں