اب دہشتگرد تنظیم پی کے کے، کے اہلکاروں کی تعداد صرف 300 تک کم ہو کر رہ گئی ہے: وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ اس  تنظیم میں اس سال 11  افراد نے شرکت کی جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ان دہشت گردوں کو قائل کرکے ہتھیار ڈالنے  والے افراد کی تعداد    40  ہے

1613609
اب  دہشتگرد تنظیم پی کے کے، کے اہلکاروں کی تعداد صرف 300 تک کم ہو کر رہ گئی ہے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے کہا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے مسلح اہلکاروں کی تعداد 300 سے کم ہوگئی ہے۔

کستامونو میں اسپیشلسٹ سولڈر کمانڈو بیسک کورس گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیمان سویئلو نے کہا ہے کہ  گزشتہ سال پی کے کے میں 53 افراد نے شرکت کی تھی  لیکن پولیس اور جنڈرامیری ٹیموں  نے قائل کرنے کی کوششوں  کے نتیجے  میں  گذشتہ سال 243 افراد کو پہاڑی  ٹھکانوں سے  واپس چلے آئے  تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس  تنظیم میں اس سال 11  افراد نے شرکت کی جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ان دہشت گردوں کو قائل کرکے ہتھیار ڈالنے  والے افراد کی تعداد    40  ہے۔

سوئیلو  نے کہا کہ اس دہشت گرد تنظیم کے اراکین کی تعداد اب 300 سے کم  رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کا تاریخ کا ایسا سبق سکھائیں گے کہ دوبارہ کسی کو  دہشت گردی کی ہمت نہ ہوگیاور دہشت گردہ کا ہمیشہ کے لیے قلع قمع کر دیں گے۔



متعللقہ خبریں