ترکی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کافی اہم سطح پر ہے، صدر ایردوان

ترکی سالانہ 1.8 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ چین کے بعد عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر رہا ہے

1597162
ترکی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کافی اہم سطح پر ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں ترکی میں سرمایہ کاری میں اضافے کا مشاہدہ ہو ا ہے۔

ترک صدر نے عالمی تعاون پلیٹ فارم  کے زیر اہتمام 11 ویں باسفورس سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرس  کے ذریعے شرکت کی۔

صدر ایردان نے  واضح کیا کہ ترکی کی عمل درآمد کردہ اقتصادی و سماجی پالیسیوں کی بدولت کورونا وبا   کے پہلے سال میں ہم   کم سے کم نقصان برداشت  کرنے والے ممالک میں سے ایک تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حفظان صحت کے مضبوط نظام کی بدولت ہم نے  عوام کو کورونا ٹیسٹ سے لیکر علاج معالجے تک تمام تر سہولیات مفت فراہم کی ہیں۔  اور ان کٹھن ایام میں 157 ممالک اور 12 عالمی اداروں کو طبی امداد اور تعاون فراہم کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے آشکار ہونے والی شرح نمو   ترکی کی ان مشکل حالات میں کامیابیوں کی عکاس ہے۔ ترکی سالانہ 1.8 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ چین کے بعد عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر رہا ہے۔  ہم صنعتی پیداوار اور برآمدات میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ ایام میں ترکی میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کی گئی ہےہم اس عمل میں مزید آگے بڑھنے پر پُرعزم ہیں۔

 



متعللقہ خبریں