ترک وزیر دفاع کا فضائی الیکڑونک صنعتی ادارے کا دورہ

’ہمارے دوست، اتحادی، دوست ہونے کا تاثر دینے والے ادائیگیاں کیے جانے کے باوجود  ہمارا فوجی سامان فراہم نہ کرنے پر مصر ہیں

1591789
ترک وزیر دفاع کا فضائی الیکڑونک صنعتی ادارے کا دورہ

وزیر دفاع خلوصی آقار نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر اور  کمانڈروں کے ہمراہ ہاویل سان فضائی الیکڑونک صنعت کا دورہ کیا۔

آقار نے  تکمیل شدہ اور کام جاری ہونے والے منصوبوں پر بریفنگ حاصل کی۔

دفاعی صنعت کی اہمیت پر زور دینے والے  آقار نے  بتایا کہ ’’ہمارے دوست، اتحادی، دوست ہونے کا تاثر دینے والے ادائیگیاں کیے جانے کے باوجود  ہمارا فوجی سامان فراہم نہ کرنے پر مصر ہیں، ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود اس معاملے میں سنگین مسائل اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ ‘‘

 کلیدی اسلح اور نظام کا  ترکی کی حاکمیت کے  ساتھ براہ راست تعلق ہونے کا اظہار کرنے والے وزیر آقار نے بتایا کہ ’’دفاعی صنعت میں  مقامی    مصنوعات اور خو مختاری کی شرح 70 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ترک مسلح افواج ، ماضی سے چلی آنے والی قومی، پیشہ ور اور روحانی اقدار سے ہم  آہنگ  نہ صرف وطن کے لیے بلکہ بیک وقت اقوام متحدہ، نیٹو اور یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے دائرہ کار میں  بری، بحری اور فضائی  طریقے سے خطے اور دنیا بھر میں امن و امان کے قیام میں خدمات ادا کر رہی ہیں۔ ‘‘

 



متعللقہ خبریں