ترک اسکالرشپ پروگرام"وائی ٹی بی" کے لیے 178 ممالک کے ایک لاکھ 65 ہزار بین الاقوامی طلبا کی دلچسپی

وائی ٹی بی کی جانب سے  جاری کردہ ایک تحریری بیان کے مطابق ، ترک اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے درخواستوں  کا عمل 10 جنوری سے شروع ہو کر  ، 20 فروری کو اختتام پذیر ہوگیا ہے

1591233
ترک اسکالرشپ پروگرام"وائی ٹی بی" کے لیے 178 ممالک کے ایک لاکھ 65 ہزار بین الاقوامی طلبا کی دلچسپی

سمندر پار  ترک  کمیونٹیز کے ڈائریکٹریٹ (وائی ٹی بی) کی جانب سے دنیا  بھر کےطلبا  کے لیے پیش کردہ  "اسکالرشپ2021پروگرام" میں حصہ لینے اور  ترکی میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے  بین الاقوامی طلباء  نے بڑی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وائی ٹی بی کی جانب سے  جاری کردہ ایک تحریری بیان کے مطابق ، ترک اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے درخواستوں  کا عمل 10 جنوری سے شروع ہو کر  ، 20 فروری کو اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

رواں سال 178 ممالک کے ایک لاکھ  65 ہزار  511 بین الاقوامی طلبا نے  ترکی میں گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ  کی سطح پر  اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے  رجوع کیا ہے۔

ماہرین تعلیم اور وائی ٹی بی کے ماہرین کی جانب سے   کیے جانے والے انٹرویوز  میں کامیاب ہونے والے امیدوار ترکی کی مختلف یونیورسٹیوں میں مکمل مالی اعانت والی اسکالر شپس کے تحت  تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

وائی ٹی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  سن 2021 کی اسکالر شپس کے لیے رجوع کرنے کی مدت پوری ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے  وائی ٹی بی کے چئیرمین  عبداللہ ایرن نے  نے سوشل میڈیا اکاونٹ سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 مختلف زبانوں میں ترک اسکالرشپ پروگرام میں رجوع کرنے کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ترک اسکالر شپ پروگرام  کے لیے بڑی تعداد میں بین الاقوامی طلبا نے رجوع کیا ہے جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  امسال 178 ممالک  سے ایک لاکھ  65 ہزار  سے زاہد  طلبا نےترک اسکالر شپ پروگرام  وائی ٹی بی کے لیے رجوع کیا ہے جس پر ہم ان تمام طلبا کے شکرگزار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں