ثقافتی سامراجیت کے خلاف ہمارا مضبوط ترین دفاع اپنی زبان کا تحفظ ہے: ایردوان

ہماری زبان کمزور ہوتی گئی تو نقشوں پر ہماری سرحدوں، مشترکہ ثقافت اور تہذیب کی حیثیت محض ایک لائن کے علاوہ اور کچھ نہیں رہے گی: صدر رجب طیب ایردوان

1585139
ثقافتی سامراجیت کے خلاف ہمارا مضبوط ترین دفاع اپنی زبان کا تحفظ ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ثقافتی سامراجیت کے خلاف ہماری مضبوط ترین دفاعی لائن کی ترجیح اپنی زبان کا تحفظ ہے۔

صدر ایردوان نے بیش تیپے کنوینشن سینٹر میں "ہمارا یونس" کے زیرِ عنوان سالِ یونس  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ" وطن کا دفاع پہلے زبان اور پھر فوج کرتی ہے اس لئے ہمیں اپنی زبان کی حفاظت کرنی چاہیے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یونس ایمرے کی 700 ویں برسی کے موقع پر ہم 'عالمی زبان ترکی' کے زیرِ عنوان ایک مہم کا اعلان کر رہے ہیں"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ثقافتی سامراجیت کے خلاف ہماری مضبوط ترین دفاعی لائن کی ترجیح اپنی زبان کا تحفظ ہے۔ ہماری زبان کمزور ہوتی گئی تو ہماری سیاسی سرحدیں بھی ، مشترکہ ثقافت اور تہذیب بھی نقشوں  پر محض ایک لائن کے علاوہ اور کسی مفہوم کی حامل نہیں رہے گی"۔

واضح رہے کہ یونس ایمرے 13 ویں صدی  کے شاعر ہیں۔ انہوں نے  اناطولیہ میں زندگی بسر کی اور وہ ترکی زبان کے اوّلین شاعر کی حیثیت رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں