وزیر دفاع کی سوڈانی ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ معاملات پر غور

دونوں وزرا کی بالمشافہ ملاقات کے بعد بین الوفود مذاکرات کا آغاز ہوا جس میں دو طرفہ  و علاقائی مسائل سمیت سلامتی و دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا

1580643
وزیر دفاع کی سوڈانی ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ معاملات پر غور

ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے انقرہ میں سوڈانی ہم منصب یاسین ابراہیم یاسین سے ملاقات کی۔

 وزارت دفاع کے مطابق،  خلوصی آقار نے مہمان وزیر کا استقبال سرکاری تقریب کے ساتھ کیا۔

 دونوں وزرا کی بالمشافہ ملاقات کے بعد بین الوفود مذاکرات کا آغاز ہوا جس میں دو طرفہ  و علاقائی مسائل سمیت سلامتی و دفاعی    صنعت  کے  شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا ۔

 خلوصی آقارنے اس موقع پر سوڈان کے ساتھ موجود تاریخی اور بردارانہ تعلقات کا حوالہ دیا اور کہا کہ ترکی، سوڈان کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے اس کی دفاعی صنعت کے علاوہ عسکری تربیت  میں اعانت  جاری رکھے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں