ترکی: ہم کامیاب سفارتی کوششوں پر کویت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

کویت کی ثالثی کے طفیل خلیج میں مثبت فضاء کا دورہ دورہ ہے۔ ہم کامیاب سفارتی کوششوں پر کویت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1580218
ترکی: ہم کامیاب سفارتی کوششوں پر کویت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کویت کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بارے میں سوشل میڈیا پیج ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ" کویت کی ثالثی کے طفیل خلیج میں مثبت فضاء کا دورہ دورہ ہے۔ ہم کامیاب سفارتی کوششوں پر کویت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں"۔

سفارتی ذرائع سے موصڈول معلومات کے مطابق چاوش اولو نے کویت میں اپنی مصروفیات کے دوران ولیعہد پرنس شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ بھی ملاقات کی۔


ٹیگز: #خلیج , #کویت

متعللقہ خبریں