ہم اعلی تعلیم کے شعبے میں تمام تر امکانات کو بروئے کار لا رہے ہیں، صدر ایردوان

دنیا کے چاروں گوشوں سے  2 لاکھ سے زائد طلبا اپنے مستقبل کو ترک یونیورسٹیوں میں  حصول تعلیم کے ذریعے وضع کر رہے ہیں

1577806
ہم اعلی تعلیم کے شعبے میں تمام تر امکانات کو بروئے کار لا رہے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ’’اعلی تعلیم میں معیار ی دوڑ کبھی بھی ختم نہ ہونے والا ایک سلسلہ ہے۔ صدارتی دفتر کے طور پر ہم تمام تر امکانات کو ہمارے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے حصول کی خاطر  بروئے کار لا رہے ہیں۔ ‘‘

اس کے مطابق سال 2002 میں 76 ہونے والی جامعات کی تعداد سال 2021 میں 207 تک ہو گئی ہے، اور اعلی تعلیم کے لیے  مختص کردہ بجٹ اڑھائی ارب لیرے سے 36 ارب لیرے تک جا پہنچا ہے۔

اسی طرح   سن 2002 میں یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباو طالبات کی تعداد 16 لاکھ تھی تو  اب یہ تعداد 84 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ اساتذہ کی تعداد بھی 70 ہزار سے ایک لاکھ 80 ہزار تک ہو گئی ہے۔ خواتین اساتذہ کی تعداد یورپی یونین کی 40 فیصد کی شرح سے بھی بڑھتے ہوئے 45 فیصد تک ہے۔

دنیا کے چاروں گوشوں سے  2 لاکھ سے زائد طلبا اپنے مستقبل کو ترک یونیورسٹیوں میں  حصول تعلیم کے ذریعے وضع کر رہے ہیں۔

ترکی یورپ میں جامعات  میں  داخلے کی دوڑ میں  سر فہرست ہے۔

یونیسکو کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی بین الاقوامی طالب علموں کی دلچسپی کے اعتبار سے دنیا کے پہلے 10 ممالک میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں