میثاقِ ملی ترک قوم کی آذادی اور مستقبل کا ضامن ہے :اسپیکر اسمبلی شن توپ

شن توپ نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی  کے   زیراہتمام معمار سینان  فائن آرٹ  یونیورسٹی  اور استنبول  یونیورسٹی کے اشتراک سے ، "ایک صدی کے ماضی کے مالک میثاق ِ ملی پر ایک نگاہ" پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1573787
میثاقِ ملی ترک قوم کی آذادی اور مستقبل کا ضامن ہے :اسپیکر اسمبلی  شن توپ

ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر   مصطفیٰ شن توپ  نے کہا ہے کہ میثاقِ ملی ترک قوم کا ہدف ہے اور جو  شخص بھی اس کے خلاف جو مزاحمت یا  مخالفت کرتا ہے دراصل  فطرت کو چیلنج کرتا ہے۔

شن توپ نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی  کے   زیراہتمام معمار سینان  فائن آرٹ  یونیورسٹی  اور استنبول  یونیورسٹی کے اشتراک سے ، "ایک صدی کے ماضی کے مالک میثاق ِ ملی پر ایک نگاہ" پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر شن توپ نے کہا کہ  میثاقِ ملی   ہمارے قومی مقاصد کا منشور ہے۔ اس کا مقصد ہمارے ملک میں اتحاد و یکجہتی کو یقینی بنانا ہے ، جس کی سرحدیں متعین ہیں ، اور اسی کے تحت  ہم آزادانہ طور پر اپنی زندگی  جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  یہ ایک اعلان ہے جو ہمارے مخلافین کو  چیلنج کرتا ہےاور  ہماری قوم کو اعتماد فراہم کرتا ہے۔

مصطفیٰ  شن توپ نے کہا کہ  میثاقِ ملی ملک کے مستقبل  اور آزادی  کا ضامن ہونے  کی  سرکاری دستاویز ہے ، اور اس کی قانونی حیثیت ناگزیر  اور یہ   قوم کی خودمختاری کا بھی ضامن ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر شن توپ نے کہا کہ "ہماری قومی جدوجہد مظلوم ممالک کے لئے ایک مثال  ہے ، اور  اسے  الجیریا ، مراکش ، تیونس ، ویتنام اور چین جیسے ممالک کی  نصابی کتب میں بھی شامل ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ   ہماری قوم نے کتناعظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے۔  



متعللقہ خبریں